لندن (قدرت روزنامہ) معروف پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا کی بہن سحر مرزا نے نکاح کے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ پہلی تصویر شیئر کی ہے .
روزنامہ جنگ کے مطابق سحر مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوری پر یہ خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں اس نو بیاہتاجوڑے کو میچنگ رنگ کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے .
یاد رہے کہ اس سے قبل سحر مرزا اپنے شوہر سے ملنے کے لیے پاکستان سے برطانیہ پہنچی تھیں،انہوں نے ایئر پورٹ سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی . اس مختصر سی ویڈیو میں سحر اپنے شوہر کے ساتھ گلے مل رہی تھیں جبکہ اُن کے شوہر کو ویڈیو میں صحیح سے نہیں دیکھا جا سکا تھا .
View this post on Instagram
اب سحر مرزانے اپنے فالوورز کا گلہ دور کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر اپنے نئے نویلے دولہے کے ساتھ واضح تصویر شیئر کی ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہا ہے .
. .