’میں نے کھیل میں 6 بڑے ٹائٹل جیتے لیکن لوگ میری زندگی سے متعلق ہی بات کرتے ہیں‘ ثانیہ مرزا نے بھی خاموشی توڑ دی

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت کی سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کھیل سے زیادہ ذاتی زندگی کے متعلق سوالات کو صنفی امتیاز قرار دے دیا . " ڈیلی پاکستان گلوبل" کے مطابق ثانیہ مرزا نے حال ہی میں بیوٹی اور کیئر سروسز دینے والی ایک بھارتی کمپنی کے اشتہار میں کام کیا ہے، جس میں ایک خاتون اپنی محنت کی کمائی گاڑی خریدتی ہے مگر لوگ اس کی تعریف کرنے کی بجائے اس کے پیشے کی وجہ سے اسے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں کیونکہ وہ ایک مساج پارلر میں کام کرنے والی ہوتی ہے .


ثانیہ مرزا نے اپنی ایک انسٹاگرام سٹوری میں اس اشتہار کی کہانی کو اپنی کہانی قرار دیا ہے . وہ لکھتی ہیں کہ مجھے بھی تمام کیریئر میں لوگوں کی طرف سے ایسے ہی روئیے کا سامنا رہا . میں نے کھیل میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، 6بڑے ٹائٹل جیتے مگر لوگ میرے کھیل کی بجائے ذاتی زندگی کے متعلق ہی زیادہ بات کرتے تھے .
ثانیہ مرزا لکھتی ہیں کہ’’یہ 2024ء ہے . ہم خواتین کی کامیابیوں کو سوالات کے بغیر سراہناکب سیکھیں گے؟ ‘‘ واضح رہے کہ حال ہی میں ثانیہ مرزا کی اپنے پاکستانی کرکٹر شوہر شعیب ملک سے طلاق کا معاملہ سامنے آیا . دونوں 2022ء کے آخر سے الگ ہو چکے تھے تاہم یہ معاملہ شعیب ملک کی پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ شادی کے بعد منظرعام پر آیا . ذرائع کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا شعیب ملک کی دیگر خواتین سے ملاقاتوں سے ناخوش تھیں جس پر انہوں نے طلاق لی .

. .

متعلقہ خبریں