اسلام آباد (قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی نے صدر مملکت کے الیکشن میں حکمران اتحاد کے نامزد امیدوار آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے .
اس حوالے سے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ملک کو جن چینلنجز کا سامنا ہے، کوئی ایک شخص یا پارٹی اکیلے نہیں نمٹ سکتی .
آصف زرداری کے صدر بننے سے ملک میں مفاہمتی پالیسی کو فروغ ملے گا .
پیپلز پارٹی کے وفد کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اتحادیوں کے ساتھ مل کر پاکستان کو مسائل سے نکالے گی .
یادرہے کہ صدارتی انتخاب 9 مارچ کو ہوگا جس کےلیے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اجلاس طلب کرلیا ہے . صدر کے انتخاب کےلیے آصف علی زرداری حکمران اتحاد جبکہ محمود خان اچکزئی اپوزیشن کے نامزد امیدوار ہیں .
. .