اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود گوادر بارش کے پانی میں ڈوب گیا، بلوچستان بار کونسل

گوادر (قدرت روزنامہ) بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں گوادر میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں نے گوادر سی پیک کے دعوے عوام میڈیا کے سامنے عیاں ہوچکے ہیں اربوں روپے سی پیک کے نام پر خرچ ہونے والے گوادر کے عوام آج بھی سیوریج سسٹم روڈ نالی سے محروم ہیں بیان میں کہا کہ سمندری حدود میں آباد دنیا بھر میں وہاں سیلابی پانی کو گزارنے کیلئے سیلابی نالہ سیوریج نظام بنایا گیا ہے گودار میں اس قبل بھی تیز بارشیں اور سیلاب آئے ہیں دنیا کا سب سے بڑا پروجیکٹ سی پیک جس میں اربوں روپے خرچ ہوئے لیکن گوادر کے عوام ان سی پیک کے فوائد سے محروم رہا موجودہ صوبائی حکومت لوگوں کو بروقت ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے بیرونی ممالک سے آئے ہوئے امداد آج بھی گوادر کے عوام تک نہیں پہنچ سکا بیان میں کہا کہ بین الاقوامی اداروں کو چاہیے کہ وہ براہ راست گوادر کے عوام جو سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں ان کی امداد کرے بیان میں صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ھنگامی بنیادوں پر گوادر کے عوام کے بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے .

.

.

متعلقہ خبریں