مریم نواز کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر امریکی موقف بھی آگیا

نیویارک (قدرت روزنامہ) امریکا نے کہا ہے کہ مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے .

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ اتحاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جب کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ شراکت داری ہے .

میتھیو ملر نے کہا کہ خوشحال اور جمہوری پاکستان کو دونوں ممالک کے مفادات کے لیے اہم سمجھتے ہیں تاہم پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز ہے .

. .

متعلقہ خبریں