کیلی فورنیا(قدرت روزنامہ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام سروسز تقریباً ایک گھنٹہ معطل رہنے کے بعد بحال ہوگئی ہیں .
میٹا کی جانب سے فیس بک اور انسٹاگرام ڈاؤن ہونے کی وجوہات تاحال نہیں بتائی گئیں .
تاہم ،سوشل میڈیا ٹریک کرنے والی ویب سائٹ ’’ڈاؤن ڈیڈکٹر‘‘پر فیس بک ڈاؤن ہونے کی 3لاکھ جبکہ انسٹاگرام ڈاؤن ہونے 20 ہزار شکایات موصول ہوئی .
صارفین نے بتایا کہ ان کا فیس بک اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ ہو گیا تھا اور دوبارہ رسائی کی کوشش پر پاس ورڈ کو غلط بتایا جارہا تھا .