کیلی فورنیا (قدرت روزنامہ) میٹا کی سروسز کے اچانک بند ہونے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) کے مالک ایلون مسک نے اسے ٹرول کردیا .
ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ اگر آپ یہ پیغام پڑھ رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے ہمارے سرورز کام کر رہے ہیں .
ساتھ میں ایلون مسک نے ایک میم بھی شیئر کی جس میں میٹا سروسز ایکس کو سلیوٹ کر رہی ہیں .
خیال رہے کہ دنیا بھر میں سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کے سیشنز خود بخود ایکسپائر ہوگئے . صارفین کا کہنا تھا کہ دوبارہ لاگ ان کرنے کی کوشش کی تو فیس بک نے ان کے پاس ورڈ کو ہی غلط قرار دے دیا .
. .