رمضان پیکج میں کیا کیا شامل ہے؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے بتا دیا، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی وارننگ دیدی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ذخیرہ اندوزوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی .

نجی ٹی وی ہم نیوز کےمطابق مریم نواز کا کہنا ہےکہ ہم پر ہارے وزیر کی سوچ مسلط نہ کی جائے، رمضان پیکج سے متعلق اچھے اقدامات ہوئے ہیں جس میں اعلیٰ کوالٹی کا گھی، آٹا، چینی، چاول اور بیسن شامل ہیں .

انہوں نے کہا کہ ڈیلیوری ٹیموں کو یونین کونسل اور محلوں کی سطح پر تقسیم کیا گیا ہے، غیر معیاری پروڈکٹ تیار کرنیوالی 4 ملوں کو سیل کر دیا گیا . پنجاب میں اپوزیشن کے لوگ سوگ میں ہیں، ان لوگوں کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں، مثبت تنقید کی قدر کروں گی .

. .

متعلقہ خبریں