فارم45 آٹھ فروری والے ہونے چاہئیں نہ کہ25 فروری والے، تحریک انصاف کے پاس کیا ہے ۔۔۔؟علی محمد خان نے بتا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) سینئررہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کہ دفاعی تنصیبات پر حملہ پی ٹی آئی اور اس کے بانی کی پالیسی کبھی نہیں رہی، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا کہ ملک بھی ہمارا ہے اور فوج بھی ہماری ہے . ہم بھی چاہتے ہیں کہ ہماری فوج دنیا کی سب سے مضبوط فوج بنے اور وہ ہے بھی .

اس کو مضبوط ہونا بھی چاہئے تب ہی پاکستان کی بقاءہے . فارم45 آٹھ فروری والے ہونے چاہئیں نہ کہ25 فروری والے . ہمارے پاس اصلی فارم موجود ہیں .

جب کوئی قوم فکری زوال کا شکار ہوتی ہے تو فضول بحث مباحثے شروع ہوجاتے ہیں: حامد میر نے کھل کر" سیاسی منظر کشی" کر دی
سینئررہنما پی ٹی آئی علی محمد خان کا کہنا تھا کہ جو الزام لگ رہے ہیں ان کی تحقیقا ت ہونی چاہیے . 9 مئی کے واقعات پر ہم جوڈیشل انکوائری مانگتے ہیں . تحریک انصاف ایک پرامن جماعت ہے اس کو پر امن احتجاج کرتے ہوئے ایک زمانہ ہوگیا ہے . وہ کون تھا جس نے 9 مئی کو یہ سارا کچھ کیا ہم بھی جاننا چاہتے ہیں . اس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہواگر کسی شخص نے غلط کیا ہے اسے سزا ملے . دفاعی تنصیبات پر حملہ پی ٹی آئی اور اس کے بانی کی پالیسی کبھی نہیں رہی . سپریم کورٹ کے نیچے جوڈیشل کمیشن 9 مئی کی تحقیقات کرے جس پر اعتماد ہو . بانی پی ٹی آئی پر قاتلانہ حملہ ہوا، پارلیمنٹ سے کوئی آواز نہیں آئی . بھول جائیں کہ عمران خان تھے پاکستان کے وزیراعظم تو تھے ان پر جانی حملہ ہوا . بانی پی ٹی آئی پر حملے کے خلاف بھی قومی اسمبلی میں قرارداد آنی چاہیے تھی . احسن اقبال پر حملہ ہوا تو ہم سب نے اس کی مذمت کی تھی . ہمارے پاس اپنے اصلی فارم45 موجود ہیں . فارم45 آٹھ فروری والے ہونے چاہئیں نہ کہ25 فروری والے . قانون کے مطابق الیکشن کمیشن2 مہینے میں خود بھی نتائج تبدیل کرسکتا ہے . (ن) لیگ کے پاس صرف17 نشستیں ہیں ہماری تقریباً180 ہیں . نواز شریف مانسہرہ سے بھی ہارے ہیں اور لاہور سے بھی ہارے ہیں .

پروگرام میں سینئررہنما مسلم لیگ (ن) مصدق ملک نے بھی شرکت کی .

. .

متعلقہ خبریں