پشاور (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا، گورنر کے پی حاجی غلام علی نے کابینہ سے حلف لیا .
گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور بھی شریک تھے .
صوبائی کابینہ میں ارشد ایوب، شکیل احمد، فضل حکیم خان، محمد عدنان قادری، عاقب اللّٰہ، محمد سجاد شامل ہیں .
خیبرپختونخوا کی کابینہ میں مینا خان اور فضل شکور بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ فیصل خان ترکئی اور محمد ظاہر شاہ طورو بھی صوبائی کابینہ کا حصہ ہیں .
اس کے علاوہ 5 مشیروں کی تقرری بھی کردی گئی ہے جن میں سید فخر جہان، مزمل اسلم، مشال اعظم اور محمد علی سیف شامل ہیں .
. .