بلوچستان میں مغربی ہوائیں داخل، 18 اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )وادی کوئٹہ میں بارش برسانے والی مغربی ہواﺅں کا نیا اسپیل داخل ہونے کے بعد کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہے صحت افزاں مقام زیارت ، خانوزئی، کان مہترزئی، قلعہ سیف اللہ اور دیگر مقامات پر پہاڑوں اور زمین نے سفید چادر اوڑھ لی ہے محکمہ موسمیات نے بدھ کو بلوچستان کے 18 اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی تھی . بلوچستان میں منگل کی دوپہر سے بارشوں کا نیا اسپیل شروع ہوا ہے جس کے بعد وادی کوئٹہ میں ہلکی بارش کا سلسلہ گزشتہ رات سے اب تک وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ وادی زیارت و ملحقہ علاقوں میں برفباری کا سلسلہ بھی شروع ہوگیاہے جو لگاتار برفباری کے بعد ہر شے نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے .

گوادر اور پنجگور سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی، صوبے میں سب سے زیادہ بارش پنجگور میں 1 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، مختلف علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے . اور کوئٹہ شہر میں گیس پریشر میں کمی ، بندش کے باعث شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہے خصوصاً رات کے اوقات میں گیس پریشر میں کمی اور بندش کی وجہ سے حادثات رونما ہونے کا خدشہ ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس پریشر میں کمی اور بندش کا نوٹس لیتے ہوئے بلا تعطل گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے . محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، زیارت، ژوب، شیرانی، موسی خیل، قلات، خضدار، چاغی، پنجگور، تربت، واشک، دالبندین، خاران، گوادر، جیوانی اور پسنی سمیت کئی علاقوں میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیاتھا ہے اور کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے . سردی کی شدت میں اضافے کے باوجود گیس کی سپلائی مکمل بند ہونے سے شہریوں اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں