کوئٹہ میں ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کیلئے غیر قانونی پارکنگز کیخلاف کارروائیاں

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لیے ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے . اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں مسجد روڈ اور قندھاری بازار پر تمام غیر قانونی پارکنگ ہٹا دی جائیں گی .

اس حوالے سے کمشنر کوئٹہ ڈویڑن حمزہ شفقات نےڈی سی کوئٹہ سعد بن اسد اور ایس ایس پی ٹریفک کے ہمراہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ سڑکوں کا دورہ کیا . اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویڑن حمزہ شفقات نے کہاکہ کوئٹہ شہر میں رمضان سے قبل شاپنگ سیزن کی وجہ سے بہت زیادہ رش ہے لیکن صورتحال میں بہت جلد بہتری آئے گی . کیونکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے کہ کوئٹہ شہر میں عوام آزادانہ نقل و حرکت کر سکیں اس سلسلے میں تجاوزات اور غیرقانونی پارکنگ کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جائے . شہر کی مرکزی شاہراو¿ں پر ٹریفک کے دباو¿ اور رش کی صورتحال کے کنٹرول کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس موثر حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھارہے ہیں . اس کے علاو¿ہ دکاندار حضرات بھی ٹریفک میں خلل اور تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں اور اپنی دکان کا سامان باہر فٹ پاتھ پر رکھنے کی بجائے دکان کے اندر رکھیں . انہوں نے کہاکہ شہر میں جگہ جگہ پر غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے بھی ٹریفک کے مسائل پیدا ہوتے ہیں اس حوالے سے موثر منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے . انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے نظام کی بہتری ایک چیلنج سے کم نہیں آبادی زیادہ ہونے اور شہر کے پھیلاو¿ محدود ہونے سے رش کی صورتحال پیدا ہورہی ہے جس کے مستقل حل کے لیے ابھی سے سخت اقدامات اٹھانا ناگریز ہیں . انہوں نے کہاکہ شہر میں سڑکوں کی توسیع اور تعمیر ،ٹریفک سگنل اور لائٹس کی تنصیب اور فعالیت کے علاو¿ہ پارکنگ پلازوں کی تعمیر اورپبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے سے ٹریفک کے مسائل میں کمی لائی جاسکتی ہے . انہوں نے کہاکہ شہر کے ٹریفک نظام میں بہتری کے لیے شہر میں داخل ہونے والے بڑی گاڑیوں کی آمدورفت کو محدود کرنے . ٹریفک کے رش کے اوقات میں مخصوص علاقوں میں داخلے پر پابندی لگانے اورموٹر سائیکلوں کے استعمال کو محدود کرنے جیسے اقدامات کے نفاذ سے ہی ٹریفک کے نظام میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہےجس سے شہریوں کے لیے سہولت اور رش کی صورتحال سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں