ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی رہائشی عمارت پر آگ لگ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی .
بھارتی میڈیا کے مطابق رات 8 بجے کے قریب ممبئی کے علاقے باندرہ ویسٹ میں واقع جیکولین فرنینڈس کی رہائشی عمارت پر آگ لگی، تاہم فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا .
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقامی لوگوں کے مطابق یہ آگ عمارت کی 13ویں منزل کے ایک کچن میں لگی تھی جبکہ اس حادثے میں کسی بھی جانی نقصان اور یا کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی .
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جیکولین فرنینڈس اس عمارت کے ایک فائیو بی ایچ کی پرتعیش رہائش گاہ میں مقیم ہیں لیکن جس وقت یہ واقعہ پیش آیا تو اداکارہ اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھیں بلکہ کہا جارہا ہے کہ اداکارہ ان دنوں کام کے سلسلے میں دبئی میں موجود ہیں .
View this post on Instagram
واضح رہے کہ جیکولین فرنینڈس اس سے قبل جوہو کے اس فلیٹ میں رہائش پذیر تھیں جو کبھی بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی ملکیت تھی .
. .