واٹس ایپ پر مہینوں یا سالوں پرانے پیغامات کس طرح ڈھونڈ سکتے ہیں ؟ شاندار فیچر متعارف کروا دیا گیا

 

لاہور (قدرت روزنامہ)اکثر اوقات واٹس ایپ پر ہمیں ایمرجنسی کی صورت میں پرانا پیغام تلاش کرنے میں مشکل پیش آتی ہے اور کئی دن یا ہفتوں پہلے کی چیٹ ڈھونڈنا مشکل ہوجاتا ہے،لیکن اب ایسا نہیں ہوگا .

واٹس ایپ نے صارفین کی اس پریشانی کا حل نکال لیا ہے اور اب پرانے پیغامات کو تاریخ کے ساتھ سرچ کرنے کا آپشن دے دیا گیا ہے .

واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا فیچر 'سرچ بائی ڈیٹ' متعارف کرایا گیا ہے جس سے لوگ میسیجز باآسانی تلاش کرسکیں گے .

میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کے اس فیچر کے ذریعے تاریخ کے مطابق کسی میسج کو تلاش کرنا ممکن ہوجائے گا . اس فیچر پر کافی عرصے سے کام جاری تھا جو اب مکمل کرلیا گیا ہے اور اب یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے .

فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ :

آپ اپنے جس گروپ کی بھی چیٹ میں پرانے پیغامات تلاش کرنا چاہتے ہیں اس واٹس ایپ گروپ میں جائیں اور دائیں جانب لگے تین ڈاٹس کے نشانات پر کلک کریں ، اس کے بعد آپ پاس نیچے کچھ آپشنز کھل جائیں گی جس میں سے آپ نے سرچ کے آپشن کو سلیکٹ کرنا ہے .

سرچ آپشن سلیکٹکرنے پر آپ کے سامنےسرچ بار کی دائیں جانب کیلنڈر کا آئیکون نظر آئے گا، اس پر کلک کر کے آپ اپنی مطلوبہ تاریخ اور سال کو درج کرنے کے بعد پیغامات کو باآسانی ڈھونڈ سکیں گے اور یہ فیچر پرانے پیغامات کو ڈھونڈنے کیلئے دیر تک سکرول کرنے کی محنت سے بھی بچاتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں