لاہور (قدرت روزنامہ) سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی لمیٹیڈ نے رمضان المبارک کے دوران گیس کی سپلائی کا شیڈول جاری کردیا ہے .
ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق گھریلو صارفین کو سحر و افطار کے اوقات میں بلاتعطل گیس کی فراہمی کی جائے گی، گھریلو صارفین کو صبح 3 بجے سے 6 بجے تک جبکہ دوپہر 3 سے رات 10 بجے تک گیس سپلائی کی جائے گی .
رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کو مجموعی طور پر 24 گھنٹوں میں سے 10 گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی .
. .