بانی پی ٹی آئی سیاسی قیدی ہیں،رہا کیا جائے ، سینیٹر مشاہد حسین سید کا سینیٹ میں مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں بھی کہا تھا نوازشریف کو رہا کیاجائے وہ سیاسی قیدی ہیں،اب بھی کہوں گا بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے وہ بھی سیاسی قیدی ہیں، عام معافی دی جائے .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہاکہ اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے سے ایوان کا وقار بلندہوا،ان کاکہناتھا کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق ہیں، ان کو ملنی چاہیئں،مشاہد حسین سید نے کہاکہ اداروں کے ساتھ سیاسی لوگوں کے تعلقات ٹھیک ہونے چاہئے، ہم نے صوبوں اور وفاق کو جوڑا، سی پیک پاکستان کا مستقبل ہے .

. .

متعلقہ خبریں