سردی چلی گئی یا نہیں، مزید مغربی ہوائوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی، ملک کے کن حصوں میں بارشیں ہوں گی؟

کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں مزید مغربی ہوائوں کے سلسلے کی پیش گوئی کے سبب بلوچستان اور سندھ میں بارشوں اور برف باری کا امکان ہے .

روزنامہ جنگ کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 9 مارچ کو بلوچستان میں داخل ہو گا جہاں 9 سے 13 مارچ تک برف باری اور بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، مغربی ہواؤں کا دوسرا سلسلہ 12 مارچ کو ملک میں داخل ہو گا جس سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے علاوہ پنجاب کے شہروں چکوال، اٹک اور مری میں 11 سے 14 مارچ تک بارشیں ہوں گی .

بتایا گیا ہے کہ سندھ میں 10 سے 12 مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں، گلگت بلتستان میں 11 تا 15 مارچ تک بارشوں اور برف باری کا امکان ہے جس سے موسم ایک بار پھر یخ بستہ ہونے کا امکان ہے . خیبرپختونخوا میں 13 اور 14 مارچ کو بارشیں اور ژالہ باری متوقع ہے .

محکمہ موسمیات نے پی ڈی ایم سمیت متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات سے متعلق آگاہ کر دیا .

. .

متعلقہ خبریں