بلوچستان

بلوچستان میں طوفانی بارشوں بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق، 285 مکانات تباہ ہوئے، پی ڈی ایم اے


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں حالیہ طوفانی بارشوں سے مکانات گرنے کے باعث بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہوئے 258مکانات مکمل تباہ 1040کو جزوی نقصان پہنچا محکمہ بلوچستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے )بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران چھتیںگرنے سمیت دیگر سمیت دیگر واقعات میں بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق گئے جاںبحق افراد میں 4بچے،3مرداور 1خاتون شامل ہے جاںبحق افراد کا تعلق خاران،کیچ،بارکھان اور پشین سے ہے حالیہ بارشوں کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں 258 مکانات مکمل تباہ ‘ 1ہزار 40کو جزوی نقصان پہنچا ہے حالیہ بارشوں کے دوران 4 سڑکیں مکمل تباہ اور ایک پل سیلابی ریلے کی نظر ہوگیا ہے موسلادھار بارشوں کے دوران ماہی گیروں کی 80 کشتیاں بھی تباہ ہوئی ہیں ‘پی ڈی ایم اے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مزیدگرج چمک کے ساتھ بارشوں اورپہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے ،چمن، زیارت، پشین،قلات،چاغی،سوراب، سبی ،نصیرآباد،مستونگ،نوشکی اورلورالایی میں مزید بارشوں کا امکان ہے ہرنایی،شیرانی، ژوب، موسی خیل،کوہلو،قلعہ سیف اللہ اورقلعہ عبداللہ سمیت دیگر علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا امکان ہے گوادر سمیت دیگرمتاثرہ اضلاع میں پاک فوج،نیوی،پی ڈی ایم اے اور ضلع انتظامیہ سمیت دیگر اداروں کے ساتھ ملکر امدادی سرگرمیاں جاری ہے بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں خوراک،خیمے،ڈی واٹرپمپس،واٹرکولرز،گیس سلینڈرز سمیت دیگر امدادی سامان پہنچا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں