بلوچستان

بلوں کی عدم ادائیگی پر قلات سٹی کے بیشتر ٹیوب ویلز کی بجلی منقطع، لوگ بوند بوند کو ترس گئے


قلات(قدرت روزنامہ)قلات میں محکمہ پی ایچ ای واپڈا کا مقروض، سزا عوام بھگت رہی ہے رمضان المبارک سے قبل ہی قلات کے عوام صاف پانی کے بوند بوند کے لئے ترس گئے عوامی حلقوں نے کہا کہ گزشتہ 4 دنوں سے واپڈا نے بلوں کی مد میں قلات سٹی کے بیشتر ٹیوب ویلوں کے بجلی منقطع کردی گئی ہے جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے رمضان المبارک کی با برکت مہینے میں واپڈا اور پی ایچ ای عوام کو ذلیل کریں گے، عوام نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا فی الفور تمام ٹیوب ویلوں کی بجلی بحال کیا جائے پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہو جائینگے۔

متعلقہ خبریں