پنجاب
رمضان میں گیس و بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ
لاہور(قدرت روزنامہ) رمضان المبارک میں گیس اور بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔گیس اور بجلی کی کمپنیوں نے لوڈ مینجمنٹ پلان تیار کرلیا ہے جس کے مطابق رمضان المبارک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق افطار، سحر اور تراویح کے دوران بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی اور افطار اور سحری کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ بھی نہیں کی جائیگی۔ وزارت توانائی نے گیس اور بجلی کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی ہیں۔
اس حوالے سے بجلی کی پیداواری کمپنیوں کو بھی ہدایات جاری کردی گئیں۔دوسری جانب بجلی اور گیس کی تقسیم کار کمپنیوں نے لوڈشیڈنگ کا شیڈول بھی دیدیا ہے۔