بلوچستان

سیاسی جماعتوں کے قائدین بلوچستان کے منتخب نمائندوں پر اعماد نہیں کرتے،ہدایت الرحمن


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حق دو تحریک گوادر کے سربراہ بلوچستان اسمبلی کے رکن مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی سیاسی جماعتوں کے قائدین بلوچستان کے منتخب نمائندوں پر اعتماد نہیں کرتے اس لئے کابینہ تشکیل دینے میں تاخیر کررہے ہیں تاکہ نمائندے سینیٹ انتخابات میں ادھر ادھر نہ ہوجائیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ انتخابات کے موقع پر بلوچستان اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولانا ہدایت الرحمن کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بعد وفاقی کابینہ تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے بلوچستان واحد صوبہ ہے جہاں پر تا حال کابینہ تشکیل نہیں دی جاسکے
جس کی بڑی وجہ ملک گیر بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین بلوچستان کے منتخب نمائندوں پر اعتماد نہیں کرتے کہ وہ سینیٹ انتخابات میں ادھر ادھر نہ ہوجائے جو افسوس کا مقام ہے کہ وفاقی جماعتوں کے قائدین کا ہمارے منتخب نمائندوں جن میں نواب، سردار اور قد آور شخصیات شامل ہیں ان پر بھی اعتماد نہیں اس لئے کابینہ کی تشکیل سینیٹ انتخابات کے بعد دینے کے لئے بات کی جارہی ہے ہمیں اپنے اعتماد اور صوبے کے وقار کو برقرار رکھنا چاہئے میں مچھیرے کا بیٹا ہوں مجھے ایسی باتوں سے بہت دکھ پہنچا ہے ہمیں اپنے عمل اور کردار سے اپنی حیثیت اور پہچان کو برقرار رکھنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں