فحش فلموں کی اداکارہ سوفی لیونی کا موت سے قبل آخری پیغام

نیویارک(قدرت روزنامہ)گزشتہ دنوں اپنے اپارٹمنٹ میں پراسرار طور پر بے ہوش پائی جانے والی فحش فلموں کی اداکارہ سوفی لیونی بے ہوشی کی حالت میں ہی موت کے منہ میں چلی گئی تھیں . اپنی موت سے چند دن قبل اداکارہ کی طرف سے سوشل میڈیا پر آخری پوسٹ کی گئی تھی، جس میں انہوں نے اپنی چند تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ ’’باہر نکلیں اور آج زندگی کو ذرا کھل کر جئیں .

‘‘ نیویارک ٹائمز کے مطابق آنجہانی اداکارہ کا یہ آخری پیغام تھا، جو انہوں نے اپنے مداحوں کو دیا .

میل آن لائن کے مطابق 26سالہ سوفی لیون میامی میں پیدا ہوئی تھیں . یکم مارچ کو وہ اپنے اپارٹمنٹ میں بے ہوش حالت میں ملیں جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا . جہاں چند دن ڈیڑھ ہفتے تک زیرعلاج رہنے کے بعد وہ موت کے منہ میں چلی گئیں .
پولیس کے مطابق سوفی لیون کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی . ان کے بے ہوش ہونے کا سبب جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں . بتایا گیا ہے کہ سوفی لیون بے ہوش پائے جانے کے بعد ہوش میں نہیں آئیں اور اسی بے ہوشی میں ہی ان کی موت ہو گئی . سوفی کی فیملی کی طرف سے بھی ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں