شیر افضل مروت نے تحریک انصاف کے غلط فیصلوں کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شیر افضل مروت نے تحریک انصاف کے غلط فیصلوں کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا . جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ شیرانی گروپ سے اتحاد کے بعد بلے باز کیسے آیا، غلط فیصلوں کے باعث پی ٹی آئی 80 نشستوں سے محروم ہوگئی .

رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا کہ تحریک انصاف سے دو بڑی غلطیاں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے آج یہ نقصان ہوا . بانی پی ٹی آئی کی جے یو آئی شیرانی کے ساتھ اتحاد کی منظوری کے بعد، بلے باز کیسے منظر عام پر آیا؟ پی ٹی آئی قیادت سُنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے کے بعد پیدا ہونے والے ایشوز کا ادراک ہونے کے باوجود اُس میں کیوں شامل ہوئی؟ شیر افضل مروت نے سوالات اٹھاتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کردیا .

اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلے جس نے بھی کیے، اس سے پارٹی کو نقصان ہوا، اُس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے . شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے سے مایوس اور ناخوش ہوئے، انہوں نے کہا ہے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں . انہوں نے کہا کہ دو فیصلے غلط ہوئے جس کی ہم بھاری قیمت اداکر رہے ہیں، پہلی غلطی اس وقت ہوئی جب بانی نے شیرانی صاحب کی پارٹی سے الائنس کا کہا اور کسی صورت میں بلا جاتا ہے تو بطور متبادل شیرانی صاحب کی پارٹی کی شکل میں رہے .

. .

متعلقہ خبریں