اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی آج اور کل جمع کروائے جا سکیں گے .
سینیٹ کی پنجاب اور سندھ کی 12، 12، بلوچستان اور کے پی کے کی 11 گیارہ نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے .
اسلام آباد سے سینیٹ کی 2 نشستوں پر بھی انتخابات ہوں گے .
چاروں صوبوں سے سینیٹ کی 7 ،7 جنرل، دو 2 ٹیکنوکریٹ اور 2خواتین کی 2،2 نشستوں پر الیکشن ہوں گے . پنجاب اور سندھ سے ایک ایک اقلیتی نشست پر بھی انتخاب ہو گا جبکہ اسلام آباد سے ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ نشست پر انتخاب ہو گا .
سینیٹ کی 6 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی 4 جبکہ ن لیگ اور جے یو آئی ایک ایک نشست پر کامیاب ہوچکی ہیں .
. .