عمران خان سے ملاقات پر کیوں پابندی لگائی، عدالت کو مطمئن کریں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات پر پابندی کے حوالے سے جیل سپرنٹنڈنٹ سے جواب طلب کرلیا .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود علامہ ناصر عباس کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے پرجیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے درخواست پر سماعت کی،ایڈووکیٹ جنرل اور جیل سپرنٹنڈنٹ ملاقات پر پابندی سے متعلق عدالت کو مطمئن نہ کر سکے،جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کہاکہ ملاقات پر کیوں پابندی لگائی، 12بجے تک عدالت کو مطمئن کریں،

عدالت نے کہاکہ ایک طرف کہتے ہیں درخواست گزار باہر کھڑے تھے، دوسر ی جانب کہتے ہیں تھریٹ تھا .

. .

متعلقہ خبریں