وزیراعظم نےامریکہ کےسامنے ڈاکٹرعافیہ کا معاملہ اٹھادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم نےامریکہ کےسامنے ڈاکٹرعافیہ کا معاملہ اٹھادیا .

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ اور علاقائی اہمیت کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں غزہ کی صورتحال اور افغانستان میں پیشرفت پر بھی بات چیت کی گئی .

شہباز شریف نے امریکی سفیر سے ڈاکٹرعافیہ کا معاملہ بھی پرزور طریقے سے اٹھایا .

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی موجودہ صورتحال پراطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت معیشت مستحکم کرنے کیلئے میکرواکنامک اصلاحات پر توجہ دے گی .

ملاقات میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیر اعظم کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ امریکا پاکستان کو ایک اہم پارٹنر سمجھتا ہے .

انہوں نے کہا کہ امریکہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کیلئے حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنے کی امیدکرتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں