ثانیہ اور اذہان مرزا ملک کا رمضان کیسا گزر رہا ہے؟ تصاویر سامنے آگئیں

 

دبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کی معروف سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک کی نئی تصویریں شیئر کی ہیں .

ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی اکثر اوقات نت نئی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ اذہان بھی اسپورٹس میں کافی دلچسپی رکھتا ہے .

اذہان مرزا ملک کا پیدائش کے بعد سے اب تک اپنا ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی موجود ہے .

اب ثانیہ مرزا نے اذہان کی نئی تصویریں اپنی انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کی ہیں جن میں اس ننھے سے بچے کو نماز پڑھتے اور دعا مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے .

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اذہان مرزا ملک کو سورتیں بھی یاد کروا رہی ہیں، پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کے بعد سے اذہان اپنی والدہ ثانیہ کے پاس ہیں .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Izhaan Mirza Malik (@izhaan.mirzamalik)

ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی خود تربیت کر رہی ہیں اور اُن کی ناصرف کھیل بلکہ مذہبی تعلیم پر بھی کافی دھیان دے رہی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں