کوئٹہ (قدرت روزنامہ) محکمہ خزانہ بلوچستان نے ہا?س آفیسرز اور پی جی ڈاکٹرز کے وظائف کے لیے 20 کروڑ روپے کی دوسری قسط ریلیز کردی . سیکرٹری صحت عبد اللہ خان کے مطابق اس سے پیشتر بھی 20 کروڑ روپے کی رقم جاری کردی گئی تھی .
تمام ڈاکٹرز میں مساوی بنیادوں پر یہ رقم تقسیم کی جائے گی . جلد ہی وظائف کے بقایات جات کے مسئلہ کو بھی حل کرلیا جائے گا . ہا?س آفیسرز اور پی جی ڈاکٹرز عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں، دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے مسائل ممکنہ حد تک حل کریں گے . موجودہ صورتحال میں پی جی ڈاکٹر سمیت تمام اسٹاف انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر کام کررہا ہے . ہا?س آفیسرز اور پی جیز دلجوئی کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں . ان کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے .
. .