بلوچستان میں ایک اور پولیو کیس، بچہ مفلوج ہوگیا


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)قومی ادارہ صحت کے مطابق بلوچستان میں ایک اور پولیو کیس سامنے آیا ہے، بلوچستان کے ضلع چمن سے وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون کے اس کیس میں 52 ماہ بچہ مفلوج ہو گیا ہے .

تحصیل چمن سے تعلق رکھنے والے 52 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس پایا گیا .

بچے کو 29 فروری کو فالج ہوا تھا . اکتوبر 2023 سے چمن سے رپورٹ ہونے والے 10 مثبت نمونوں میں پایا گیا ہے .
چمن میں 4 سال میں پہلا کیس
یہ 2024 میں پاکستان سے پولیو کا دوسرا اور تقریباً 4 سالوں میں چمن سے پہلا کیس ہے . 2024 کا پہلا کیس 14 مارچ کو ڈیرہ بگٹی سے رپورٹ ہوا .

. .

متعلقہ خبریں