صدر، وزیراعظم کی شمالی وزیرستان میں چوکی پر حملے کی مذمت، شہید افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں چوکی پر ہونیوالے حملے کی شدید مذمت کی اور شہید ہونے والے افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا .

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے، صدر مملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا اور شہداکے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی .

وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا . مجھ سمیت پوری قوم کو شہید جوانوں پر فخر ہے .

واضح رہے کہ وزیرستان میں آج دہشت گردوں کے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے میں لیفٹننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ کلیئرنس آپریشن میں 6 دہشت گرد واصل جہنم ہوئے .

. .

متعلقہ خبریں