سعودی حکومت نے بلوچستان کے ایئرپورٹ کی تزئین و آرائش میں معاونت کا اعلان کر دیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) سعودی حکومت نے بلوچستان کے دالبندین ایئرپورٹ کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش میں معاونت کا اعلان کر دیا . ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے مالی معاونت کی یقین دہانی کے بعد دالبندین ایئرپورٹ کے رن وے کی تعمیر و مرمت کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے .


یہ ایئرپورٹ ملکی پروازوں کے لیے استعمال ہوتا ہے . ذرائع نے بتایا ہے کہ ایئرپورٹ کی تعمیر و مرمت کا کام آئندہ ماہ سے شروع و جائے گا . اس وقت ناقص رن وے کے سبب ہوائی جہازوں کو لینڈنگ اورٹیک آف میں دشواری ہوتی ہے اور ایئرپورٹ کی عمارت بھی خستہ حالی کا شکار ہے .

. .

متعلقہ خبریں