الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے کے کیسز کی کازلسٹ ملتوی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے کے کیسز کی کازلسٹ ملتوی کردی ،الیکشن کمیشن نے 19،20اور 21مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کیسز ڈی لسٹ کر دیئے .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور فوادچودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر تھے،الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی کا کیس 21مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کیا تھا،بانی پی ٹی آئی اور فوادچودھری کیخلاف فرد جرم کے بعد کی کارروائی شروع ہونا تھی،بانی پی ٹی آئی اور فوادچودھری پر اڈیالہ جیل میں فرد جرم عائد کی گئی تھی،

الیکشن کمیشن نے کہاکہ ڈی لسٹ کئے گئے کیسز کی نئی کازلسٹ جلد جاری کی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں