سوئی سدرن نے گیس مہنگی کرنے کی درخواست کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے یکم جولائی 2024ء سے گیس مہنگی کرنے کی درخواست کردی .

روزنامہ جنگ کے مطابق سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست اوگرا کو جمع کرا دی جس میں گیس کی قیمت میں 274 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا ہے .

اوگرا سوئی سدرن گیس کمپنی کی درخواست پر کل کراچی میں سماعت کرے گا جبکہ اوگرا کی جانب سے درخواست پر 20 مارچ کو کوئٹہ میں بھی سماعت کی جائے گی .

سوئی سدرن نے نئی اوسط گیس قیمت 1740.80 روپے مقرر کرنے کی درخواست کی ہے . درخواست میں سوئی سدرن نے 79 ارب 63 کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے . مقامی گیس کی مد میں ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ 56 ارب 69 کروڑ روپے جبکہ آر ایل این جی کے شارٹ فال کا تخمینہ 22 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ روپے لگایا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں