بھارتی ٹیم کے معروف کھلاڑی کی اہلیہ کی غیر مرد کے ساتھ قابل اعتراض تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی ’ یوزویندرا چہل‘ کی اہلیہ دھناشری کی کوریو گرافر ’ پراتک اتیکر‘ کے ساتھ تصویر وائرل ہوئی جس پر بھارتی کھلاڑی کی اہلیہ غیر مرد کے ساتھ تصویر میں بے باک انداز اپنانے پر ٹرولنگ کا شکار ہو گئیں اور انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن اب انہوں نے خاموشی توڑتے ہوئے پیغام جاری کر دیاہے .

تفصیلات کے مطابق بھارتی کوریوگرافر ’پراتک اتیکر ‘ نے دھناشری کو وائرل ہونے والی تصویر میں پیچھے سے تھام رکھا ہے اور غیر مرد کے ساتھ اس طرح کی تصویر بنوانے پر بھارتی کرکٹر کی اہلیہ کو صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم اب انہوں نے اس سیلفی پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ’’ اس سب سے ہماری فیملی متاثر ہو رہی ہے، میں آج تک سوشل میڈیا ٹرولنگ اور میمز سے اتنا تنگ نہیں ہوئی ہوں، لیکن حال ہی میں ہونے والی ٹرولنگ کے علاوہ ہر ٹرولنگ کو میں سمجھداری سے ہنس کر یا اگنور کر کے پاس کر دیتی ہوں .

دھاناشری ورما نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس ٹرولنگ نے میری فیملی اور میرے سب سے قریبی لوگوں کو متاثر کیا ہے . اگر آپ کے پاس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آزادی ہے . تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ میری فیملی کے جذبات کا مزاق اڑائیں . اس ٹرولنگ نے مجھے سوشل میڈیا سے دور ہونے کا فیصلہ لینے پر مجبور کیا، اور یقین کریں اب مجھے بہت سکون مل رہا ہے . ‘‘

کھلاڑی کی اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو منفی چیزوں کے لیے استعمال کریں گے تو یہ بڑے پیمانے پر پھیل جائیں گی .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Dhanashree Verma (@dhanashree9)

دھانا شری نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب سے درخواست کرتی ہوں کہ آپ اس حوالے سے سنجیدہ ہوں اور اپنے ٹیلنٹ پر توجہ مرکوز رکھیں کیونکہ آخر میں ہم سب اس پلیٹ فارم پر آپ کو تفریح فراہم کرنے کے لیے موجود ہیں . یہ مت بھولیں کہ میں ایک عورت ہوں، اسی طرح جیسے آپ کی والدہ، بہن، دوست اور اہلیہ ہے . آپ سب کو پتہ ہے کہ میں ایک فائٹر کہلاتی ہوں اور کبھی بھی ہمت نہیں ہارتی .

بھارتی کھلاڑی یوزویندرا چہل کی اہلیہ بھارتی ٹی وی شوجھلک دکھلا جا میں وائلڈ کارڈ اینٹری کے طور پر بھی آ چکی ہیں، اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میرے شوہر مجھے بہت سپورٹ کرتے ہیں اور مجھے کہتے ہیں کہ اپنی طرف سے بہترین پرفارم کرو .

واضح رہے اس سے قبل بھارتی کھلاڑی کی اہلیہ دھاناشری اور کوریوگرافر پراتیک اوتیکر کی ایک سیلفی سوشل میڈیا پر کافی ٹرولنگ کا شکار ہو گئی تھی . اس تصویر میں دھاناشری اور پراتیک ایک ساتھ کافی قریب دیکھے گئے تھے، تاہم اس تصویر کو بعدازاں دھانا شری نے ڈیلیٹ کر دیا تھا .

امریکا جنوبی کوریا مشترکہ مشقوں کا جواب ،شمالی کوریا کا شارٹ رینج بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ
واضح رہے یوزویندرا چہل آئندہ شروع ہونے والے آئی پی ایل میں راجھستان رائلز کی جانب سے نمائندگی کریں گے، ان کے میچز میں اہلیہ کی جانب سے شرکت متوقع ہے .

. .

متعلقہ خبریں