9 مئی کیس : عمر ایوب کی5مقدمات میں عبوری ضمانت منظور،20 اپریل تک گرفتاری سے روک دیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) انسداد دہشتگردی خصوصی عدالت نے 9 مئی جلاؤگھیراؤ کے پانچ مقدمات میں رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کو20 اپریل تک گرفتارکرنے سے روک دیا .
نجی ٹی وی "دنیا نیوز" کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے5 مقدمات میں عمر ایوب نے گرفتاری سے بچنے کے لئے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی، خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی .

عدالت نے عمر ایوب کی 5مقدمات میں 20 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی . عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی .
واضح رہے کہ اس سے قبل 15 مارچ کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما عمرایوب کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کردی تھی .

. .

متعلقہ خبریں