وزیراعظم نے یو اے ای کے دورے کی دعوت قبول کر لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ملاقات کی .

اماراتی سفیر نے یو اے ای کی قیادت کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک تعلقات کو مزید بلندیوں پر لے جانے کے خواہاں ہیں،پاکستان یو اے ای کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاکستان دونوں ممالک کے درمیان سیاسی خیر سگالی کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں ڈھالنا چاہتا ہے .

اماراتی سفیر نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی جانب سے وزیراعظم کو دورے کی دعوت دی جس کووزیراعظم شہباز شریف نےقبول کر لیا .

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی متحدہ عرب امارات کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی .

. .

متعلقہ خبریں