سینیٹ الیکشن:فیصل جاوید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ انتخابات کےلیے تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کردیا گیا .

میاں عزیز الدین نامی شہری نے اعتراضات سے متعلق درخواست ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرادی .

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ فیصل جاوید نے صوابی میں 2 کنال اراضی ظاہر نہیں کی اور 25 تولہ سونےکی قیمت بھی کم بتائی . فیصل جاوید کے والد کے انتقال کے بعد اراضی اُن کی ملکیت ہے، اس لیے پی ٹی آئی امیدوار کو سینیٹ انتخابات کے لیے نااہل قرار دیا جائے .

. .

متعلقہ خبریں