نواز شریف، آصف زرداری، یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس، عدالت نے نیب سے رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت اسلام آباد نے صدر مملکت آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف توشہ خانہ سے قیمتی گاڑیاں اور تحائف وصول کرنے سے متعلق ریفرنس میں آئندہ سماعت پر قومی احتساب بیورو (نیب) سے رپورٹ طلب کرلی ہے .

نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر اظہر مقبول شاہ نے کہا کہ نواز شریف نے شامل تفتیش کرنے کی درخواست دی تھی، نواز شریف کو شامل تفتیش کرلیا گیا تھا، اب ہمارے تفتیشی افسر دستیاب نہیں ہیں، تفتیش کی روشنی میں رپورٹ پیش کریں گے کہ کیس چلایا بھی جاسکتا ہے یا نہیں .

نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ عدالت آئندہ سماعت تک کا وقت دے دیں، ہم رپورٹ جمع کروا دیں گے . بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی .

. .

متعلقہ خبریں