تحریک انصاف کے ساتھ سینیٹ الیکشن میں کیا ہونیوالا ہے ۔۔؟لطیف کھوسہ نے “پیشگوئی ” کر دی

کراچی (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے ساتھ سینیٹ الیکشن میں کیا ہونیوالا ہے . .

؟لطیف کھوسہ نے "پیشگوئی " کر دی . مختلف لوگوں سے سوال کریں گے تو وہ اپنی اپنی آراء دیں گے، پی ٹی آئی کے ساتھ پچھلے 2 سال سے جو کچھ کیا جارہا ہے کچھ بھی کرلیتے یہی کیا جانا تھا، پاکستان تحریک انصاف کو دیوار سے لگادیا گیاہے.9مئی کے بیانیہ کا اطلاق 9فروری کو کیا گیا،8 فروری کے مینڈیٹ کو کچلا گیا ہے، مخصوص نشستوں سے ہمیں محروم کیا گیا، ہمیں سینیٹ میں بھی دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، سینیٹ میں ہمارے بہت سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں گے

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا .

لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں مشرقی پاکستان سے سبق سیکھنا چاہیے،پاکستان تحریک انصاف کو دیوار سے لگادیا گیاہے . ہم نے بلے باز کے ساتھ اتحاد کیا تو اسے شیخوپورہ سے اٹھالیا گیا، جس شخص نے ہمارے ساتھ معاہدہ کیا وہ مکر گیا، الیکشن کمیشن نے ہمارا انتخابی نشان واپس لے کر بہت برا کیا، پشاور ہائیکورٹ نے ہمارے حق میں فیصلہ کیا تو سپریم کورٹ نے رات ساڑھے گیارہ بجے فیصلہ کر کے ہمارے پر کاٹ دیئے، پی ٹی آئی کے نمائندوں کو انتخابی نشان میں پورا جہیز کا سامان دیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں