شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کی سابق رہنما شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی .

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق شیریں مزاری کی جانب سے دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی جس کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز سماعت کریں گی .

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ برس دسمبر میں شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کا حکم جاری کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں