گاڑی خریدنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے لاہور کے رہائشی کار مالکان کیلئے گاڑیوں کی موبائل رجسٹریشن کی سہولت کا آغاز کر دیا .

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل آسان بنانے کیلئے لاہور کے شہریوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات بہم پہنچاتے ہوئے پنجاب ایکسائز موبائل رجسٹریشن سروس کی جانب سے جناح لائبریری پارکنگ سے آغاز کیا گیا ہے .

بتایا گیا ہے کہ 19 مارچ سے باغ جناح میں ابتدائی سیشن کے بعد 20 مارچ سے لبرٹی چوک گلبرگ اور 21 مارچ سے فورٹریس سٹیڈیم لاہور میں سروس شروع کی جائے گی .

22 مارچ سے موبائل رجسٹریشن سروس جوہر ٹاؤن میں مولانا شوکت علی روڈ کار مارکیٹ میں فراہم کر دی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں