کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے .
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 27 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے .
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے سے 1 لاکھ 95 ہزار 302 روپے ہے . ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے کے بعد 2178 ڈالر فی اونس ہے .
. .