کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نےدہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیا ہے .
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے دہشتگردی کا حملہ ناکام بنایا، بہادر فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو جنم واصل کیا ، کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بلوچستان سے دہشتگردی کا قلع قمع کریں گے .
. .