معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سب کا مل بیٹھنا وقت کی ضرورت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے

کیلئے سب کا مل بیٹھنا خوش آئند اور وقت کی ضرورت ہے .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے .

اجلاس میں سول و عسکری قیادت نے شرکت کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی طور پر شریک ہیں جبکہ اجلاس میں سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگران کابینہ بھی شریک ہے .

چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ مریم نواز، سرفراز بگٹی، مراد علی شاہ اور علی امین گنڈا پور اجلاس میں شریک ہیں جبکہ وفاقی وزراء بھی ایپکس کمیٹی اجلاس میں شریک ہیں . اجلاس میں ایس آئی ایف سی سے متعلق ارکان کو تفصیلی بریفنگ دی جا رہی ہے، اجلاس کے دوران ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق امور کا جائزہ بھی لیا جائے گا .

اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایس آئی ایف سی ایک اہم پلیٹ فارم ہے جسے جاری رکھا جائے گا، ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی نے نگران حکومت میں بھی مؤثر کام کیا ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں .

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے یہ پلیٹ فارم بہت اہم ہے، ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سب کا مل بیٹھنا خوش آئند اور وقت کی ضرورت ہے . انہوں نے مزید کہا کہ عسکری قیادت نے اس پلیٹ فارم کی کامیابی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں غیر معمولی کام کیا .

امریکہ میں پاکستان کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے کیا پیشرفت سامنے آئی . . . ؟ شاہزیب خانزادہ نے اہم انکشاف کر دیا
اجلاس کے دوران سابق نگران وزرا کی جانب سے اپنے دور میں اٹھائے گئے اقدمات پر بریفنگ بھی دی گئی .

. .

متعلقہ خبریں