ریٹائرڈ فوجی افسران سے متعلق کوئی تضحیک آمیز بات نہیں کی،مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں: خواجہ آصف کھل کر بول پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ) وزیردفاع خواجہ آصف نےخود کوملنے والی دھمکیوں سے متعلق کہا ہے کہ میں نے ریٹائرڈ فوجی افسران سے متعلق کوئی تضحیک آمیز بات نہیں کی، ہمیں بریفنگ میں امید دی گئی تھی کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے لوگ واپس آئیں گے تو ملک میں امن ہوگا، اب ہونے والی شہادتیں اسی میٹنگ کا شاخسانہ یا تسلسل ہے، ہمیں جو دلاسے دیئے گئے وہ غلط ثابت ہوئے کوئی تو جواب دے ، جنرل باجوہ اور جنرل فیض کو رضاکارانہ طو ر پرپارلیمنٹ میں آکر مؤقف واضح کرنا چاہیے، میں نے ایک مطالبہ کیا اس کے شاخسانہ میں مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں، خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل باجوہ پہلے بھی دھمکی دے چکے ہیں میرے خلاف پریس کانفرنس کریں گے، میں نے یہی جواب دیا کہ آپ پریس کانفرنس کرلیں .


وزیردفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر الیکشن ساکھ کا بحران پیدا کردیتا ہے، الیکشن کی تحقیقات کرنی ہیں تو 2013ء اور 2018ء کے الیکشن کی بھی کرلیں .

صرف وفاق اور پنجاب میں الیکشن کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جارہا ہے، الزام تو کے پی میں بھی لگا ہوا ہے ان کے اپنے لوگ الزام لگارہے ہیں، خیبرپختونخوا میں دھاندلی کی تحقیقات کیوں نہیں کرواتے ، 2018ء کے الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کے ثبوت موجود ہیں، میں نہیں مانتا کہ 2024ء کے الیکشن میں کوئی گڑبڑ ہوئی ہے، 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی پر کمیشن بنایاگیا تھا تمام الزامات غلط ثابت ہوئے . کانگریس مینوں نے یہ معاملہ اپنے حلقوں میں پاکستان کو خیرباد کہنے والے امریکی شہریوں کو خوش کرنے کیلئے اٹھایا .

. .

متعلقہ خبریں