نامعلوم لوگ بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلے نہ کریں، تحریک انصاف دھاندلی کیخلاف کیا کرنا چاہتی ہے؟ اسد قیصر نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ مینڈیٹ سے محروم حکومت زیادہ عرصہ نہیں رہے گی ، پشاور میں کور کمانڈر کے گھر کے سامنے آر او آفس پر ہمارے لوگ داخل نہیں ہوسکے،ہم چاہتے ہیں بند کمروں میں نامعلوم لوگ بیٹھ کر فیصلے نہ کریں، تمام ادارے اپنی آئینی و قانونی حدود میں رہ کر کام کریں .

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا .

پروگرام میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی شرکت کی .

تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں جلسے کریں گے، تحریک انصاف 23 مارچ کو جلسہ کرنا چاہتی تھی مگر ڈی سی نے اجازت نہیں دی . عمران خان ،شاہ محمود قریشی اور پرویز الٰہی کے ساتھ سیاسی قیادت کو ملاقاتوں کی اجازت دی جائے تاکہ کوئی راستہ نکالا جاسکے .

. .

متعلقہ خبریں