قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کون… ? معاملہ پیچیدہ ہوگیا

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کون سی جماعت سے ہوگا یہ معاملہ پیچیدہ ہوگیا ہے، تحریک انصاف نے اپنے آپ کو خود اس مشکل میں ڈالا ہے، پارلیمانی لیڈر کا انتخاب پارٹی کا اندرونی معاملہ ہوتا ہے، آرٹیکل63اے اور 51 پڑھیں تو زین قریشی کے پارلیمانی لیڈر بننے کی گنجائش نکل آئے گی . میرا شروع سے مؤقف رہا کہ مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو نہیں مل سکتیں، کسی بھی سیاسی جماعت کو مخصوص نشستیں حاصل کرنے کیلئے الیکشن میں حصہ لینا ہوتا ہے، سنی اتحاد کونسل نے دو چار نشستیں بھی جیتی ہوتیں تو پھر آزاد امیدواروں کی شمولیت پر کوئی قدغن نہیں ہوتی .


وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے ریگولر اجلاسوں میں جنرل باجوہ اور جنرل فیض کو نہیں بلایا جاسکتا، پارلیمان کو داخلہ اور دفاع کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں جنرل باجو ہ اور جنرل فیض کو طلب کیا جاسکتا ہے . اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر کسی کیخلاف غلط اطلاعات چلتی ہیں تو کہیں تو اسے انصاف ملنا چاہیے، ایف بی آر میں اپنے 32کروڑ کے اثاثے ظاہر کیے ہوئے ہیں، ایک یوٹیوبر نے وی لاگ کردیا کہ اعظم نذیر تارڑ کے 32ارب 50 کروڑ کے اثاثے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں