وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ترک ہم منصب کی ملاقات، کون سے اہم امور زیر غور آئے؟

برسلز (قدرت روزنامہ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ترک ہم منصب نے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا .

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ پاک ترک وزرائے خارجہ کی ملاقات نیو کلیئر انرجی سمٹ کی سائیڈ لائنز پر ہوئی، دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی، دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری پر گفتگو کی جبکہ غزہ میں انسانی بحران پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی .

ترجمان نے مزید بتایا کہ پاک ترک وزرائے خارجہ نے کشمیر اور فلسطین کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا .

. .

متعلقہ خبریں