لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر نظر آنے والی شخصیات کی زندگی بہت فیک ہوتی ہے، اس پر یقین نہیں کرنا چاہئے .
ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جو نظر آرہا ہے، اس پر آنکھیں بند کرکے یقین نہ کیا جائے .
اداکارہ نے بتایا کہ ان سے چھٹی کے دن جلدی نہیں اٹھا جاتا اور وہ اپنی پرانی تصاویر پوسٹ کردیتی ہیں جبکہ لوگ اس کو تازہ سمجھتے ہیں .
مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ لوگ جھوٹی زندگی پر یقین کرنے بجائے اپنی حقیقی زندگی کو انجوائے کریں اور اس پر توجہ دیں .