لاہورضمنی انتخابات؛ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد فہرست جاری کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور کے قومی اسمبلی کے ایک، صوبائی اسمبلی کے 4حلقوں میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد فہرست جاری کردی .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق این اے 119سے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مستردکر دیئے گئے،این اے 119سے علی پرویز، شہزادفاروق سمیت 12امیدواروں کے کاغذات منظورہو گئے، صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 158سے چودھری مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے جبکہ پی پی 158سے اختر حسین، یوسف علی سمیت 27امیدواروں کے کاغذات منظور ہو گئے .

الیکشن کمیشن نے پی پی 149سے شعیب صدیقی، احسن اکرم سمیت 20امیدواروں کے کاغذات منظورکرلئے، پی پی 147محمد خان مدنی، ماجد ظہور سمیت 19امیدواروں کے کاغذات منظورکر لئے گئے .

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 164سے بھی حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مستردکر دیئے گئے،پی پی 164سے اختر حسین، مرزا جاوید سمیت 27امیدواروں کے کاغذات منظورہو گئے .

. .

متعلقہ خبریں